file photo

پاکستان ،تاجکستان ،کرغزستان اور افغانستان کا چار فریقی اجلاس دوشنبے میں جاری
06 جولائی 2017 (06:58)
0

پاکستان ، تاجکستان ،کرغزستان اور افغانستان کا چار فریقی اجلاس دوشنبے میں جاری ہے جس میں کاسا 1000 منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان،افغان صدر اشرف غنی اور کرغزستان کے وزیراعظم Sooronbay Jeenbekov اجلاس میں شریک ہیں۔
کاسا1000 بجلی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان اورافغانستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے اور اسے اگلے سال تک مکمل کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت تاجکستان اور کرغزستان پاکستان اور افغانستان کو سستی اور شفاف توانائی فراہم کریں گے۔
کاسا 1000 خطے میں باہمی ترقی اورخوشحالی کیلئے وزیراعظم کے توانائی اور تجارتی راہداری کے تصور کامظہر ہے۔