file photo

حکومت مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے:احسن
06 جولائی 2017 (06:43)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ چار برس میں بدعنوانی کاایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کا مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہونا حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی بجائے عدالت اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوناچاہیے۔