نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے
06 جولائی 2015 (15:15)
0

وزیراعظم اپنا ناروے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روس جائیں گے اور دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جواس مہینے کی نو تاریخ کو UFA میں شروع ہوگی۔

روس کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم بریکس ملکوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اورمبصر ملکوں یوریشن اکنامک یونین کے اراکین اور ترکمانستان کے سربراہوں کے UFA میں غیر معمولی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر دوسرے عالمی رہنمائوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔