انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی مثبت جواب نہ ملا ۔

تحریک انصاف نے دھرنوں کے دوران سائونڈ سسٹم چلانے پر مکمل ادائیگی نہیں کی:ڈی جے بٹ
06 جولائی 2015 (22:58)
0

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران سائونڈ سسٹم چلانے والے ڈی جی بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں چھ ماہ گزرنے کے باوجود دھرنے کے کنٹریکٹ کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ روزانہ چھ لاکھ اسی ہزارروپے کاکنٹریکٹ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ چھ کروڑ روپے اداکر دیئے گئے جبکہ آٹھ کروڑ روپے انہیں ابھی تک نہیں دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی مثبت جواب نہ ملا ' انہوں نے کہا کہوہ انصاف کیلئے عدالت جائیںگے۔