وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبے کا کام بروقت شروع نہ ہونے کی وجہ سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

ملکی ترقی کیلئے پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہے:ڈار
06 جولائی 2015 (19:01)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

وہ پیر کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نیلم جہلم سمیت مختلف پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتارکا جائزہ لیاگیا۔  انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبے کا کام بروقت شروع نہ ہونے کی وجہ سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کیلئے پرعزم ہیں اور تمام بین الاقوامی مخیر حضرات اور قرض دہندگان کو اس منصوبے کیلئے فنڈز کے جلد اجراء پر قائل کرلیا جائے گا۔


اس موقع پر واپڈاکے چیئرمین ظفر محمودنے نیلم جہلم منصوبے اور اس پرکام کی رفتار بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس منصوبے پر 72 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کی جلد از جلد تکمیل ہوگی۔ وزیرخزانہ نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ منصوبے کیلئے فنڈز کے جلد اجراء کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک اور ایکسیم بینک چائنہ سے دوبارہ رابطہ کیا جائے۔