ممنون حسین نے پمز ہسپتال کو صحت کی جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

وقت کا تقاضا ہے کہ جدید ہسپتال تعمیر کیے جائیں:صدر
06 جولائی 2015 (17:18)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نئے اور جدید ہسپتال تعمیر کیے جائیں۔

وہ پیر کو اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم سے گفتگوکررہے تھے۔  صدرنے میڈیکل ٹاور کمپلیکس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت کے بعد ایک عملی ماڈل وضع کیا جانا چاہیے۔


انہوں نے پمز ہسپتال کو صحت کی جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔  اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹراکرم نے صدر کو مجوزہ میڈیکل ٹاور کمپلیکس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔