اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب اور کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریںگے۔

وزیراعظم اوسلو سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئے
06 جولائی 2015 (10:35)
0

وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ناروے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترقی کیلئے تعلیم کے بارے میں اوسلو سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔گزشتہ دس سال میں کسی پاکستانی رہنما کا ناروے کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیراعظم ترقی کیلئے تعلیم کے بارے میں سربرا ہ کانفرنس سے خطاب کریں گے اورمتعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب سے وفد کی سطح پر بات چیت کریںگے وہ ناروے کے ولی عہد ہاکون مانگوس سے بھی ملاقات کریں گے اس دورے سے وزیراعظم کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔


وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور ناروے کے درمیان موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔