پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جرأت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے پرمکمل توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے:شہباز شریف
06 جولائی 2015 (14:05)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انہوںنے یہ بات آج لاہور میں منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جرأت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔