جموں و کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے:شبیر
06 جولائی 2015 (16:49)
0

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے صدر شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے کیلئے تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج رات کے وقت گھروں کی تلاشی کی کارروائیاں کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کیلئے سفارتی کوششیں مزید تیز کی جانی چاہئیں۔  انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔