مون سون:ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل
06 جولائی 2015 (22:37)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ادارے کے ترجمان نے اسلام آباد میں کہا کہ ادارہ محکمہ موسمیات کے تعاون سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ جنوبی ایشیائی خطے کیلئے موسمی پیش گوئی کیلئے درمیانے درجے کی موسمی پیشن گوئی کیلئے یورپی مرکز سے منسلک رہے گا۔