صارفین کے حقوق کا تحفظ:وزیر خزانہ کی نیپرا کے کردار کی تحسین
06 جولائی 2015 (22:35)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کے شعبے میں صارفین کے مفادات اور سرمایہ کاروں کے حقوق کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے نیپرا کے موثر کردار کو سراہا ہے۔
نیپرا کے چیئرمین بریگیڈیئرطارق سدوزئی اور ان کی ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فرائض کو خوش اسلوبی سے ادا کرنے پر نیپرا کے ارکان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
وزیر نے پانی اور بجلی کے سیکرٹری کو بھی ہدایت کی کہ وہ نیپرا سمیت تمام متعلقہ حکام کے ساتھ اشتراک عمل سے کام کریں تاکہ عام آدمی اور ملک کی بہتری کیلئے بجلی کی فراہمی کا مجموعی نظام بہتربنایا جاسکے۔