چودھری نثار نے کہا کہ مستقبل میں کسی کو بھی بلاجواز ای سی ایل پر نہیں ڈالا جائے گا

نادرا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا مرکزی ڈیٹا بینک بنانے میں معاونت کرے:وزیر داخلہ
06 جولائی 2015 (22:32)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا سے کہا ہے کہ وہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا مرکزی ڈیٹا بینک بنانے میں معاونت کرے تاکہ اس نظام کو قومی دھارے میں لایا جاسکے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نادرا سے یہ بھی کہا کہ وہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کیلئے ایک آن لائن طریقہ کار وضع کرنے کیلئے خدمات اور مہارت فراہم کرے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی کو بھی بلاجوازECL پر نہیں ڈالا جائے گا اور کسی کو بھی غیر معینہ مدت تک ECL پر نہیں رکھاجائے گا۔
وزیر داخلہ نے ایک اور اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں EOBI ' حج سیکنڈل ' ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان' نئے ائیرپورٹ ' پاکستان اسٹیٹ آئل اور متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ سمیت بدعنوانی کے بڑے بڑے کیسوں پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 109 مقدمات میں سے 79 کو چیلنج کر دیا گیاہے جبکہ 30 میں تحقیقات جاری ہیں 169 ملزمان کوگرفتارکیاگیا جبکہ147 ضمانتوں پر ہیں۔