وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اس سلسلے میں پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

معلومات تک رسائی بل کا مسودہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا:رشید
06 جولائی 2015 (22:26)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے بل2015 کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس سلسلے میں پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی تمام شہریوں کا حق ہے اور حکومت تمام شہریوں کومعلومات تک رسائی دینے کے لئے پرعزم ہے۔