وزیر ریلوے نے حادثے کی وجوہا ت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جمعرات تک جمع کرا دی جائے گی:سعد
06 جولائی 2015 (17:26)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ توقع ہے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جمعرات تک اپنی رپورٹ جمع کرا دے گی۔

پیر کو لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چناواں پل ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے مکمل ٹھیک تھا۔  انہوں نے کہاکہ چناواں پل اُن ایک سوانسٹھ پلوں میں کبھی شامل نہیں رہا جنہیں فوری مرمت کی ضرورت رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کا ریلوے ٹریک بھی ٹرین کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر ٹھیک تھااور پاکستان ایکسپریس حادثے سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ پہلے اسی پل پر سے گزری تھی۔


خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین کی معمول کی رفتار بحال کر دی گئی ہے تاہم ممکنہ فنی خرابیوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  وزیر ریلوے نے حادثے کی وجوہا ت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔