06 جولائی 2015 (20:12)
0

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہر معاملے میں یوٹرن لے کر اپنی مقبولیت کھو دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پچھلے دو سال سے الزامات کی سیاست میں مصروف ہے لیکن خیبرپختونخوا میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں شروع کیا۔
پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کے حولے سے انکوائری کمیشن کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی۔  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہر معاملے میں یوٹرن لے کر اپنی مقبولیت کھو دی ہے۔


سید ظفرعلی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے متعدد پیداواری منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔