سیاسی جماعتیں 29 اگست تک اپنے اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرائیں:الیکشن کمیشن
06 جولائی 2015 (17:37)
0

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہ ہے کہ وہ اگلے مہینے کی 29 تاریخ تک گزشتہ مالی سال کے اپنے اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرائیں۔

وہ اپنی سالانہ آمدن \' اخراجات\' فنڈز کے ذرائع \'اثاثے اور واجبات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں۔
پارٹی اکائونٹس کے ہمراہ پارٹی کے سربراہ کی طرف سے جاری کیا گیا سر ٹیفکیٹ بھی طلب کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آرڈر مجریہ2002 ء کے تحت ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈز بھی حاصل نہیں کیے ہیں۔