شاہراہوں کے قومی ادارے اور جنوبی کوریا کے مشیروں نے مشترکہ طور پرٹنل کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے۔

جنوبی کوریادرہ مالاکنڈ میں ٹنل کی تعمیرکیلئے7کروڑ80 لاکھ ڈالر قرضہ دیگا
06 جولائی 2015 (13:58)
0

جنوبی کوریا نے درہ مالاکنڈ میں ٹنل کی تعمیر کیلئے سات کروڑ اسّی لاکھ ڈالر قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری ذریعے نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ شاہراہوں کے قومی ادارے اور جنوبی کوریا کے مشیروں نے مشترکہ طور پرٹنل کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے۔

اس منصوبے میں نو اعشاریہ سات کلومیٹر طویل ٹنل تین پل اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔ٹنل چار سال میں مکمل ہوگی۔