ایوان میں امور داخلہ کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

سینیٹ میں اسلام آباد کی مقامی حکومت کا بل 2015 پیش
06 جولائی 2015 (13:24)
0

سینٹ کا ایک سو سترہواں اجلاس میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں شروع ہوا۔
ایوان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی حکومت کا بل دوہزار پندرہ پیش کیا گیا۔
وفاقی سرکاری ملازمین کے بینڈولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کا پہلا ترمیمی بل دوہزار پندرہ اور دوسرا ترمیمی بل دوہزار پندرہ اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل دو ہزار پندرہ کے بارے میں تین رپورٹیں بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔
ایوان میں امور داخلہ کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

 چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قانونی تحفظ فراہم کیے بغیر بلدیاتی انتخابات کاانعقاد مناسب نہیں ہے۔ آج تیسرے پہر سینٹ میں ایک رولنگ میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کاانعقاد سپریم کورٹ کے رواں سال مارچ میں احکامات کے تحت کیا جارہاہے۔