امور کشمیراور گلگت بلتستان کے وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے غیر سنجیدہ رویے سے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حکومت نے ملک کو ترقی کی سمت گامزن کردیا ہے:برجیس طاہر
06 جولائی 2015 (10:39)
0

امور کشمیراور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو ترقی کی سمت گامزن کردیا ہے جس کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کیا ہے۔صفدرآبادمیں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون عوام کی بہتری پر یقین رکھتی ہے۔

برجیس طاہر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے غیر سنجیدہ رویے سے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مضبوط ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔


وفاقی وزیر نے معاشرے کے غریب طبقے کی سہولت کیلئے رمضان بازار قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کی۔