رواں ہفتے کے دوران بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع
06 جولائی 2015 (15:28)
0

بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں آج صبح مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ توقع ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے دوسرے حصوں تک پھیل جائے گا۔
بارش کے کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔
ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔