پانی و بجلی کے وزیر مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت یقین دہانی کے باوجود واجبات کی وصولی میں تعاون نہیں کررہی۔

خیبرپختونخواہ کو اس کے حصے سے زیادہ بجلی فراہم کی جارہی ہے:عابد شیر علی
06 جولائی 2015 (15:22)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قومی گرڈ سے خیبرپختونخواہ کو اس کے حصے سے زیادہ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسکوکے چھ سو پچاس فیڈرز میں سے ایک سو ترانوے فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔
عابد شیر علی نے کہا کہ Taro Joba فیڈر کا لائن لاسز اسّی فیصد سے زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت یقین دہانی کے باوجود واجبات کی وصولی اور بجلی کی چوری روکنے میں تعاون نہیں کررہی۔