ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سول سروسز میںاصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

بیوروکریسی زیادہ عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کرے:گورنر پنجاب
06 جولائی 2015 (15:40)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے بیوروکریسی پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کرے۔

وہ پیر کے روز نیشنل مینجمنٹ کالج لاہو ر میں 70ویں Superior مینجمنٹ کورس اور 102ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کی سٹرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔
انہو ں نے کہا کہ یہ سول افسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائیں۔
انہوں نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔