وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس منصوبے پر چین کے تعاون سے کام جاری ہے۔

ساہیوال میں دو بجلی گھر 2017 تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے:شہباز
06 جولائی 2015 (15:32)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال میں کوئلہ سے چلنے والے دو بجلی گھر 2017 تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے جن سے مجموعی طور پر تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

پیر کو لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس منصوبے پر چین کے تعاون سے کام جاری ہے۔
اس موقع پر چینی گروپ کے صدر Hua Ning Chin Dong نے جنہوں نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، یقین دلایا کہ منصوبہ مقررہ وقت پرمکمل کیاجائے گا۔