ممنون حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل حل کیے جائیں اور دوست ممالک اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

دہشت گردی کا خاتمہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے:صدر
06 جنوری 2015 (18:52)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہو ں نے یہ بات آج (منگل) اسلام آباد میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔

صدر نے کہا کہ قبائلی عوام کو عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک فوج کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو خود کو تبدیل کرنے اور اسلامی تعلیمات کی پیروی کی ضرورت ہے۔  ممنون حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل حل کیے جائیں اور دوست ممالک اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔