بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلیے پیسے خرچ کررہی ہے
06 جنوری 2015 (22:00)
0

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے بھارت نواز مقامی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔
سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ایجنڈا نافذ کرنے کے لیے پیسے خرچ کررہی ہے۔


کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حالیہ ڈھونگ انتخابات سے غلط نتائج اخذ کرنے سے خبردار کیا ہے۔ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بی جے پی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ 1987ء کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح74 فیصد سے زائد ہونے کے باوجود صرف دو سال بعد ہی مسلح جدوجہد شروع ہوگئی تھی۔


آ ج سوپور قصبے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کی بائیسویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی فوجیوں نے 1993ء میں آج ہی کے دن 56کشمیریوں کو شہید کیا تھا اور 350سے زائد مکانوں ، دکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔