پرویز رشید نے کہا کہ عوام نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کو مینڈیٹ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے این اے122 کےحوالے سےحقائق توڑموڑکرپیش کیے:رشید
06 جنوری 2015 (22:46)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان  نےاپنی منگل کی نیوز کانفرنس میں غلط حقائق اور اعداد و شمار بتائے۔


پرویز رشید نے کہا کہ عوام نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کو مینڈیٹ دیا اور عمران خان کے رویے کو ملک میں قومی ہم آہنگی کے موجودہ ماحول اور اتحاد کو ختم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔