نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ملک میں نئے قوانین کی پوری قوت سے نافذ کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل سے امن کے قیام میں مدد ملے گی:وزیراعظم
06 جنوری 2015 (19:48)
0

وزیراعظم نے سینٹ میں بعض اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف20 نکاتی قومی لائحہ عمل سے ملک میں دیرپا امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف موثر طور پر مقدمات چلانے میں بڑی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی عد التوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے دونوں بل دو سال تک نافذ رہیں گے۔


انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ملک میں نئے قوانین کی پوری قوت سے نافذ کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف سمیت عسکری قیادت اس عمل کا حصہ تھی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات چلانے کیلئے عدالتوں کے قیام کے حوالے سے قومی ہم آہنگی پیدا ہوئی۔