پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کا دوسرا دور
06 جنوری 2015 (20:58)
0

پاکستان اور چین کے درمیان آج اسلام آباد میں پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔
وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکرٹری روبینہ اطہر نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی سربراہی ان کی وزارت تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلYao Wenliang نے کی۔

پاکستان نے آزاد تجارتی معاہدے میں آنے والے تمام شعبوں کے برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کرکے برآمدات میں توسیع کی تجویز دی اور مختلف اشیاء کی برآمدات میں سہولیات اور مراعات بڑھانے پر زور دیا۔
فریقین نے باہمی مفادکے لئے ان تجاویزپر غورکرنے پر اتفاق کیا ہے۔