ترقی کیلئے امن ضروری ہے:احسن اقبال
06 جنوری 2015 (22:56)
0

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔


منگل کے روز اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر معمولی سیکورٹی صورتحال کا سامنا ہے اور امن و امان کو بحال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ وژن 2025 کے تحت ہماری ترقیاتی حکمت عملی نے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے ہماری ترجیحات تبدیل کی ہیں۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اجلاس میں اربوں روپے کے نو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی۔