ایک پریس کانفرنس میں صنعت وتجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ضروری اقدامات اور پالیسی ساز فیصلوں کے ذریعے معیشت کی بحالی کیلئے بھی اسی طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے۔

06 جنوری 2015 (12:00)
0

پاکستان کے صنعت وتجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اتحاد کا خیر مقدم کیا ہے۔


فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری اقدامات اور پالیسی ساز فیصلوں کے ذریعے معیشت کی بحالی کیلئے بھی اسی طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت کو اقتصادی بحالی کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے کیونکہ یہ غربت جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بہت اہم ہے۔