امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے تاہم یہ اصلاحات اتفاق رائے سے کی جانی چاہئیں۔

سراج الحق کا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پرزور
06 جنوری 2015 (11:50)
0

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے تاہم یہ اصلاحات اتفاق رائے سے کی جانی چاہئیں۔


انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نےتحریک انصاف اور حکومت کے درمیان اختلافات کو دورکرنے میں پل کا کردار ادا کیا تاکہ فریقین کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہو سکے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے مواقع فراہم کئے گئے تھے۔