آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر مالیت کے دونوں منصوبوں کی تکمیل سے مجموعی طور پر پندرہ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکے گی۔

سندھ میں نارا اور روہڑی نہر پرتعمیرکئےجانےوالےدومنصوبوں کاسنگ بنیاد
06 جنوری 2015 (11:26)
0

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پن بجلی کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جو سندھ میں نارا اور روہڑی نہر پر تعمیر کئے جائیں گے۔آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر مالیت کے دونوں منصوبوں کی تکمیل سے مجموعی طور پر پندرہ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج پر چالیس میگاواٹ کا پن بجلی کا ایک اور منصوبہ شروع کیا جائے گا۔