ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگوکرتے ہوئےنامزد وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ نچلی عدالتوں میں فوجداری مقدمات بہت سست روی سے چلتے ہیں۔

ملک کودہشتگردی کےناسورسےپاک کرنےکیلئےخصوصی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے:مشاہداللہ
06 جنوری 2015 (11:19)
0

نامزد وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ نچلی عدالتوں میں فوجداری مقدمات بہت سست روی سے چلتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ کئی دوسرے ملکوں میں بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہیں۔