حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں مزید تیرہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عراق:خودکش بم دھماکوں اورجھڑپوں میں 23 سیکورٹی اہلکارہلاک
06 جنوری 2015 (18:25)
0

عراق کے صوبے انبار میں دو خودکش بم دھماکوںاور اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں 23 سیکورٹی اہلکارہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق انبار کے علاقےAL-JUBBA میں خودکش حملہ آوروں نے ایک مسجد پر حملہ کیا جس سے دس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں مزید تیرہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔