خالدہ ضیاء نے اپنی جماعت کے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک سڑکوں ، ریل اور دریا کے ذریعے آمدورفت بند کردیں۔

چار کارکنوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل :خالدہ ضیائ
06 جنوری 2015 (10:47)
0

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کی سربراہ خالدہ ضیاء نے کل حکومت کے حامی ہجوم اور پولیس کے درمیان لڑائی کے دوران اپنی جماعت کے چار کارکنوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔یہ ہلاکتیں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاج کے دوران ہوئیں ۔خالدہ ضیاء نے اپنی جماعت کے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک سڑکوں ، ریل اور دریا کے ذریعے آمدورفت بند کردیں۔


وزیراعظم شیخ حسینہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ملک میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گی۔