مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج انتہائی سرد اور خشک رہے گا
06 جنوری 2015 (12:18)
0

 

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج انتہائی سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھ
کراچی پندرہ
پشاور چار
کوئٹہ اور گلگت دو
مری منفی ایک
اورمظفرآباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ