صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں اگلے پیر سے نصابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 12جنوری سے دوبارہ کھلیں گے
06 جنوری 2015 (11:55)
0

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اس مہینے کی بارہ تاریخ سے دوبارہ کھلیں گے۔صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں اگلے پیر سے نصابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔


ترجمان نے کہا کہ یہ حکم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔