ڈنمارک کے سفیر اولی تھونکی کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات۔

ڈنمارک کے تاجر پنجاب میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کریں،شہباز
06 فروری 2017 (21:20)
0

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر اولی تھونکی نے پیر کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنی ویسٹاز جنوبی پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ڈنمارک کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔