سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال کو ٹیلی فون۔

پاکستان کا افغان سفارتکار کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
06 فروری 2017 (21:08)
0

پاکستان نے پیر کے روز کراچی میں افغانستان کے سفارتکار کی ہلاکت پر تعزیت کی ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے قونصلیٹ جنرل میں ایک افغان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے محمد ذکی عبدو نامی سفارتکار کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا۔