پاکستان، اٹلی کا باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کااظہار
06 فروری 2017 (21:02)
0

پاکستان اور اٹلی نے تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور اٹلی کے ملٹی نیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی کے سینئر نائب صدر Lapo Pistelli نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر طارق فاطمی نے Lapo Pistelli کو معیشت کی بحالی اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے سینئر نائب صدر کو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے متعلق بھی بتایا۔Lapo Pistelli نے حکومت کی سماجی و اقتصادی پالیسیوں کے مثبت اثرات کو سراہا۔