وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کی تربیت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

 آزادی اظہارکا حق ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہئے،مریم اورنگزیب
06 فروری 2017 (20:27)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی براہ راست ذمہ داری سے مشروط ہے۔

انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں ایک پرائیویٹ نیوز چینل کی دوسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کی تربیت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا پرنٹ میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔