دوسری پاکستان سپر لیگ جمعرات کو دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے

پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن ٹرافی کی باضابطہ تقریب رونمائی
06 فروری 2017 (19:45)
0

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی باضابطہ تقریب رونمائی آج دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی۔پچاس ہزار سے زائد کرسٹلز سے سجی ٹرافی نے نے اس کی خوبصورتی میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ، ٹورنامنٹ میں شامل پانچ ٹیموں کے کپتان اور فرنچائزر کے مالکان نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔
بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ شائقین گزشتہ سال کی نسبت اس بار پی ایس ایل کے زیادہ دلچسپ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔دوسری پاکستان سپر لیگ جمعرات کو دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے۔