وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن چکا ہے۔

مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے،راجہ فاروق
06 فروری 2017 (19:44)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی اور جمہوری طور پر مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے پیر سہ پہر مظفرآباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن چکا ہے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی تعریف کی۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔