file photo

وزیر اعظم بلاسود قرضہ سکیم، 44اضلاع میں رقم تقسیم
06 فروری 2017 (19:34)
0

وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت ملک کے چوالیس اضلاع میں دو لاکھ اکاون ہزار سے زائد افراد میں پانچ ارب روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کا غربت کے خاتمے کا فنڈ اپنے چھبیس شراکت دار اداروں کے ذریعے اس سکیم پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
سکیم کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے پچپن ہزار افراد قرضے کی رقم سے اپنا کاروبار شروع کر کے خودکفالت کی منزل حاصل کر چکے ہیں۔