وزیر ریلوے نے کہا کہ حزب اختلاف کی بعض جماعتیں منفی سیاست کر رہی ہیں

 ملک اقتصادی استحکام کی جانب رواں دواں ہے،سعد رفیق
06 فروری 2017 (19:24)
0

پیر کے روز ہری پور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے جب 2013 میں اقتدار سنبھالا تو ملک تباہی کے دھانے پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک اقتصادی استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی بعض جماعتیں منفی سیاست کر رہی ہیں جس سے ملک کی اقتصادی ترقی متاثر ہو گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتصادی راہداری سڑکوں کے جال اور بجلی کے منصوبوں سمیت ترقیاتی منصوبوں سے لوگ خوشحال ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل کامیابی سے حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔