جاپان کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی استحکام اور متوازن ترقی میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔

پاکستان اورجاپان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات ہیں: تاکاشی کورائی
06 فروری 2017 (16:16)
0

پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات ہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں ا ور حالات حاضرہ کے چینل کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے عوام کی سطح کے رابطوں کی ضرورت پر زوردیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے مزید شعبوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔
تاکاشی کورائی نے کہا کہ میرا ملک قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی استحکام اور متوازن ترقی میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔افغانستان کے مسئلہ کے بارے میں تاکاشی کورائی نے کہا افغانستان میںاستحکام کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔