رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں تین ہزار چار سو اٹھانوے شہری جاں بحق اور سات ہزار نو سو بیس زخمی ہوئے۔

افغانستان میں دولت اسلامیہ کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ سال شہریوں کی ہلاکتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
06 فروری 2017 (16:08)
0

اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دولت اسلامیہ کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ سال شہریوں کی ہلاکتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں تین ہزار چار سو اٹھانوے شہری جاں بحق اور سات ہزار نو سو بیس زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2016 میںاتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 127 شہری ہلاک اور108 زخمی ہوئے جبکہ افغان فضائیہ کے حملوں میں 85 افراد جاں بحق اور167 زخمی ہوئے۔