مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

حریت رہنما جاوید میر کی نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر حیدر شاہ سے ملاقا ت
06 فروری 2017 (16:01)
0

کشمیری حریت رہنما جاوید میر نے نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ سے ملاقا ت کی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ جنوبی ایشیا میںامن کیلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے مقامی، انتظامیہ اوربھارتی حکومت کی طرف کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقدموں میں ملوث کرنے کی شدید مذمت کی ۔ جاوید میر نے کشمیریوں کے نصب العین کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔