وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کی قومی سلامتی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اورعلاقائی سا لمیت کیلئے چین کے تعاون کو سراہا۔

پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے:فاطمی
06 فروری 2017 (15:49)
0

سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں چین کے سٹیٹ کمشنرچینگ گروپنگ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات خصوصاً سلامتی، معاشی ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔
سید طارق فاطمی نے چینی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت اورموثرعملدرآمد کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے ۔انہوں نے پاکستان کی قومی سلامتی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اورعلاقائی سا لمیت کیلئے چین کے تعاون کو سراہا۔
چینی کمشنر نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی خودمختاری آزادی اورعلاقائی سا لمیت کی حمایت کرتا ہے ۔