ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کشمیر کے جراتمند عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوںنے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے:آصف درانی
06 فروری 2017 (15:12)
0

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب ،تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔جس میں ایرانی علمائ، ماہرین تعلیم، دانشوروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، پاکستانی برادری کے ارکان اور تہران یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کشمیر کے جراتمند عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوںنے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔